گوکرن میں مٹی کا ٹیلہ گرنے سے ایک شخص کی دردناک موت

گوکرن: 21؍اپریل2018(فکروخبرنیوز )گوکرن کے جٹایو تیرتا علاقہ میں مٹی کا ٹیلہ کام کر رہے مزدوروں پر گرنے سے ایک کی موت واقع ہو گئی جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے ، حادثہ میں مرنے والے مزدور کی شناخت پرکاش وینکٹ کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ، رپورٹ کے مطابق چنتا منی نامی ایک کنٹراکٹر نے کچھ مزدوروں کو سائیڈ وال بنانے کا ذمہ دیا ہو اتھا ،مزدور اپنے کاموں مشغول تھے کہ اسی دوران مٹی کا ایک ٹیلہ کھسنے سے مزدور کی اس میں دب کر موت واقع ہو گئی ،حادثہ میں مزدور کی موت پر کنٹراکٹر موقع سے فرار ہو گیا ،گوکرن پولس نے معاملہ کی جانچ میں مصروف ہے،
 

Share this post

Loading...