گوکرنا : یکم جنوری 2020(فکروخبر نیوز) یہاں کے تارا مکی میں ایک گھر میں پانچ سلنڈر کے پھٹ پڑنے سے گھر جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔ حادثہ کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جس گھر میں یہ حادثہ پیش آیا وہ ناگراج واسو کی ملکیت میں ہے۔ جائے حادثہ میں کوئی گھر میں موجود نہیں تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ ناگراج کیٹرنگ کا کاروبار کیا کرتا ہے۔ کمٹہ تعلقہ کے گوکرنا کے تارا مکی علاقہ میں واقع ان کے گھر پر کل سات سلنڈر تھے جن میں سے پانچ سلنڈر پھٹ پڑے۔گھر میں موجود سامان اور شامیانہ بھی پوری طرح جل گیا ہے۔ فائر بریگیڈ عملہ کمٹہ سے جائے حادثہ پر پہنچنے تک پورا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
Share this post
