بھٹکل: 02؍ اکتوبر2023(فکروخبرنیوز) بھٹکل سے تعلق رکھنے والے اکثر افراد ہوائی سفر کے لیے منگلور اور گوا کے ایرپورٹس کو ترجیح دیتے ہیں۔ یہ بات علم میں ہونی چاہیے کہ گوا کے موپا میں نو تعمیر شدہ نیو منوہر انٹرنیشنل ایرپورٹ پر اب زیادہ تر پروازیں منتقل ہوجائیں گی۔
تازہ اطلاعات کے مطابق 29 اکتوبر سے عمان ائیر نیو منوہر انٹرنیشنل ایرپورٹ سے اپنی خدمات جاری رکھے گی۔
فی الحال یہ فلائٹ ڈبلن ایرپورٹ GOI سے اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کے لیے قریبی ریلوے اسٹیشن مڈگاؤں پڑتا ہے ۔ بھٹکل ٹراویل ہاؤس کے ذمہ داران نے بتایا کہ مسافراس بات کو نوٹ کرلیں کہ 29 اکتوبر سے عمان ائیر اپنی تمام ترخدمات نو تعمیر شدہ نیو منوہر انٹرنیشنل ایرپورٹ GOXسے جاری رکھے گی اور اس کے لیے قریب ریلوے اسٹیشن تھیوم Thivim ہے۔
Share this post
