منگلورو 26؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) ریاست کے ریوینیو وزیر آر وی دیش پانڈے نے اس بات کا خلاصہ کیا ہے کہ گوا حکومت نے ہمیشہ کے لیے کرناٹکا سے درآمد کی جانے والی مچھلیوں پرپابندی نہیں لگائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے گوا کے وزیر صحت سے بات چیت کی ہے اور انہوں نے بتایا کہ محکمۂ اغذیہ کی جانب سے جاری کی جانے والی سرٹیکفٹ کا حصول ضروری ہے۔ اس لیے کہ بہت سے مچھلیوں میں فارمولین پایا گیا ہے۔ دیش پانڈے نے مچھیروں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ مچھلیاں برآمد کرنے سے پہلے سرٹیفکٹ ضرورحاصل کریں۔ یہ عوام کی صحت کے لیے بھی اطمینان بخش بات ہوگی۔ اگر ماہی گیروں نے اس سرٹیفکٹ وصول کرنے پر اتفاق کرلیا تو یہ مسئلہ آسانی سے حل ہوسکتا ہے۔
Share this post
