کرناٹک کی مچھلیوں پر لگی پابندی کا مسئلہ حل کرنے بی جے پی رہنما کریں گے گوا کا دورہ

منگلورو 27؍ نومبر 2018(فکروخبرنیوز) گوا حکومت کی جانب سے کرناٹک سے مچھلیوں کی درآمدات پر لگائی پابندی کے خلاف منگلورو کے ممبر پارلیمنٹ نلن کمار کتیل کی قیادت میں ایک وفد گوا کا دور کرکے وہاں حکومتی ذمہ دارو ں سے ملاقات کرے گا۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کرناٹک سے مچھلیاں برآمد کرنے کے سلسلہ میں ہونے والی پریشانیوں کا حل نکالنے کی کوشش کرے گا۔ اس وفد میں ریاست کی حزبِ اختلاف جماعت کے رہنماؤں میں کوٹا سرینواس پجاری ، ارکانِ اسمبلی میں ویداویاس کامتھ ، ڈاکٹر وائی بھارت شیٹی ، راگھوپتی بھٹ ، لالاجی مینڈن ، ہلاڈی سرینواس شیٹ ، اور بی ایم سوکومار شیٹی وغیرہ شامل ہیں۔ یہ وفد گوا میں وزیر صحت سے بھی ملاقات کرے گا۔

Share this post

Loading...