گنگولی میں کوسٹل سیکوریٹی پولس تھانے کا وزیرِ داخلہ جناب پرمیشور کے ہاتھوں افتتاح(مزید ساحلی خبریں )

انہوں نے اس موقع پر ستمبر کی پہلی تاریخ سے سب انسپکٹر کے عہدوں سے آگے کے افسروں کے لئے 2000کی افزود رقم ماہانہ مشاہرے کے ساتھ دینے کی بھی بات کہی اور کئی سارے اہم سیکوریٹی مسئلوں پر با ت کی۔ 

منگلور: اُچھلا ساحلی کنارے نوجوان کو زدو کوب کرنے والے دو ملزمان گرفتار

منگلور14جنوری :2017(فکروخبرنیوز ) منگلور اُچھلا ساحلی کنارے نوجوان کو زدوکوب کرنے والے دو ملزمان کو اُلال پولس نے گرفتار کرلیا ہے ، گرفتار شدگان کی شناخت گرو (25) اور جان (30) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، دونوں اُچھلا کے رہنے والے ہیں، اطلاع کے مطابق یہ دونوں اپنے دیگر چھ ساتھیوں کے ساتھ اقبال نامی نوجوان پر جان لیوا حملہ کیا تھا جب اُس نے اپنے ایک دوست منصور کے ساتھ والی بال کھیل رہا تھا،۔ گرو نے حملہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے بیان دیاہے کہ اقبال نے اس کی معشوقہ اور اس کی بے عزتی کی تھی جب وہ گیارہ جنوری کو یہاں بیچ میں گھومنے کے غرض سے آئے تھے۔ اسی کا بدلہ لینے وہ دیگر دوستوں کے ساتھ آیا اور اقبال پر حملہ کیا۔ زخمی اقبال فی الحال دیرلکٹے کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہے ، اور اس حملے کے بعد اُچھلا علاقے میں تھوڑی دیرکے لئے حالات میں کشیدگی دیکھی گئی ، مگر حملہ آوروں کی گرفتاری کی وجہ سے حالات معمول پر آگئے۔ 

اسکول سے لوٹ رہی نوسالہ بچی کو لاری نے رونددیا:بچی جاں بحق 

منگلور :14جنوری 2016(فکروخبرنیوز ) اسکول سے لوٹ رہی ایک سالہ بچی کو ایک تیز رفتار لاری کے کچلنے کی سنگین واردات پیش آئی ہے ، اطلاعا ت کے مطابق عائشہ صفا (9) بنت ابوبکر صدیق مقیم نیری موگورو گورمنٹ ہائیر پرائمری اسکول سے رکشہ سوارہوکر لوٹی اور گھر کے قریب جیسے ہی رکشہ سے اُتر کر گھر کی جانب بڑھی تو ایک تیز رفتار لاری اُس سے ٹکراگئی جسے ایک اندوہناک حادثہ پیش آیا اور بچی کو سخت زخمی حالات میں اسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی ،مگر جس رکشہ پر لے جایاجارہاتھا وہ رکشہ پٹرول نہ ہونے کی وجہ سے بیچ راہ میں رک گیا ،۔ ایک مقامی جیپ والے سے مدد لے کر اسپتال لے جانے کی کوشش کررہے تھے کہ بچی بیچ راہ میں دم توڑدیا، پتور مقامی پولس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ 

Share this post

Loading...