گرل فرینڈ کو چھرا گھونپنے کے بعد لڑکے نے کی خودکشی ، وجہ نامعلوم

موڈبدری 28؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ کرایہ کے مکان میں رہ رہی اپنی گرل فرینڈ کو بوائے فرینڈ کی جانب سے چھرا گھونپ کر ہلاک کرنے کے بعد خود پھانسی لے کر خود کشی کرلیے جانے کی واردات آج جمعہ کے روز پیش آئی ہے۔ لڑکی کی شناخت کرشما پجاری (20) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جس نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنی آخری سانس لی اور لڑکے کی شناخت لوہت کی حیثیت کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان دونوں کے درمیان معاشقہ چل رہا تھا اور اس کا بوائے فرینڈ بیجل میں مقیم تھا۔ جب اس نے اپنی گرل فرینڈ کرشما کو اپنے گھر میں اکیلا پایا تو اس نے وہاں پہنچ کراس کو چھرا گھونپ دیا اور اس کا سر سخت چیز سے ٹکرایا۔ بعد میں اس نے پھانسی لے کر خود کشی کرلی۔ موقع واردات پر پہنچے لوگوں نے کرشما کو اسپتال منتقل کیا جہاں اس نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنی آخری سانس لی۔ بتایا جارہا ہے کہ لڑکے کی ماں کارکلا پنچایت میں ملازم ہے۔واردات کی وجہ ابھی تک معلوم نہ ہوسکی ۔ موڈبدری پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلینے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Share this post

Loading...