پولیس ذرائع کے مطابق میاں بیوی کے درمیان اکثر کسی نہ کسی بات کو لے کر تنازعہ پیدا ہوا کرتا تھا جس کی وجہ سے وہ دونوں خوش نہیں تھے اسی وجہ سے پدمانابھا نے یہ واردات انجام دی ۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ شخص دماغی مریض بھی تھا۔ علاج ومعالجہ کے بعد وہ صحت مند ہوا تھا اور اپنا کاروبار بھی اچھے طریقے سے چلارہا ہے۔ کہا جارہاہے کہ گھر سے ایک دیتھ نوٹ ملا ہے جس میں پدمانابھانے اس واردات کا ذمہ دارخود کو بتاتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنے بھائی اور ماں کے لیے کچھ انشورنس کی رقم بھی چھوڑی ہے۔بنٹوال دیہی پولیس نے جائے واردات پر پہنچنے کے بعد معاملہ درج کرلیا ہے۔
بس اور کار کے مابین بھیانک تصادم
سورتکل پولیس تھانہ کا انسپکٹر شدید زخمی
منگلور 23؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) بس اور کار کے مابین پیش آئے بھیانک تصادم میں سورتکل پولیس تھانہ انسپکٹر کے شدیدزخمی ہونے کی ورادات کل پیش آئی ہے۔ تفصیلات کے مطاق سورتکل پولیس تھانہ کے انسپکٹر چلواراج نجی کار میں منگلور سے لوٹ رہا تھا کہ مخالف سمت سے آرہی ایک بس نے کار کو ٹکرماردی جس کی وجہ سے مذکورہ انسپکٹر شدید زخمی ہوگیا۔ بتایا جارہا ہے کہ سورتکل میں ٹول گیٹ کا تعمیراتی کام جاری رہنے کی وجہ سے ایک ہی سڑک ٹرافک کے لیے کھول دی گئی ہے جس کی وجہ سے آمدورفت کے لیے بڑی پریشانیاں پیش آرہی ہیں۔ اس حادثہ میں کارکو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ سورتکل پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لینے کے بعد معاملہ درج کرلیا ہے۔
Share this post
