تفصیلات کے مطابق بچہ حفاظت کی ضلعی یونٹ کو ایک نامعلوم شخص کی جانب سے کال موصول ہوئی جس میں مذکورہ واقعہ کی خبر دی گئی تھی ۔ بچی کی ماں نے اپنے بچی کو اپنے گاؤں کاوور لے جانے کے بجائے اس کو بے اولاد جوڑے کے ہاتھوں فروخت کردیا۔ بتایا جارہا ہے کہ عورت کا تعلق نچلی ذات سے ہے اور اس کی آٹھ اولاد ہیں ۔ شوہر بے روزگار ہونے کی وجہ سے ان میں اس عورت کی پرورش کرنے کی سکت نہیں تھی جس کی وجہ سے عورت نے یہ قدم اٹھایا ۔ بچی کو خریدنے والا جوڑا اس کو شیموگہ لے جانے کی تیاری کررہے تھا کہ اسی رات بچہ حفاظت کی ضلعی یونٹ نے کاوور پولیس کی مدد سے چھاپہ مار تے ہوئے بچی کو اپنی قبضہ میں لے لیا ہے۔
Share this post
