گھر میں گھس کر میسکام انجینئر کی گردن کاٹ دی گئی

بتایاجارہاہے کہ علی الصبح ڈھائی بجے جب انجینئر اپنے کمرے میں سورہاتھا تو حملہ آور گھرپہلی منزل کی جانب سے گھر میں گھسے اور اس پر جان لیوا حملہ کرتے ہوئے اس کا گلا کاٹنے کے بعد گھر کے پچھلے دروازے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق جگدیش کی چیخیں سن کر جب اس کی بیوی جاگ گئی اور مدد کے لیے آواز لگائی تو پڑوسی مدد کے لیے پہنچتے تب تک شرپسند واردات انجام دینے کے بعد فرار ہوگئے تھے۔ یہ بات ابھی واضح نہیں ہوئی ہے کہ شرپسند قتل کے ارادے سے گھر میں داخل ہوئے تھے یا ان کا ارادہ لوٹ کھسوٹ کا تھا۔ کدری پولیس نے جائے واردات پہنچ کر ڈاگ اسکواڈ کے ذریعہ تفتیش کی اور فنگر پرنٹس بھی لیے۔ میسکام انجینئر کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے وین لاک اسپتال بھیج دی گئی ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ 

Share this post

Loading...