گھر میں ڈاکہ ڈال کر لاکھوں کی چوری کرنے والے سارقین گرفتار(مزید ساحلی خبریں)


ہندو جاگرن ویدیکے کے کارکن پر جان لیوا حملہ 

منگلور پولیس نے سات افراد کو حراست میں لیا 

منگلور 23؍ نومبر (فکروخبرنیوز) ہندو جاگرن ویدیکے کے ایک کارکن پر جان لیوا حملہ کرنے کی کوشش کے الزام میں منگلور پولیس نے سات افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن کی شناخت کوشک (20) ابھیشیک (20) نکھل شیٹی (19) شریاس راؤ (21) پرساد (23) نتیش ایس شیٹی (19) اور ایک اور سترہ سالہ لڑکے کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ مذکورہ افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے سندیپ شیٹی مقیم جیپو کڑپاڑی اور اس کے دوست اویناش پر 18 ؍ نومبر کو اس وقت حملہ کیا تھا جب وہ ایک دودھ فروخت کئے جانے والے دکان کو آرہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ مزید ملزمین کی تلاش کررہے ہیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ ان تمام افراد کا تعلق سنگھ پریوار سے ہے۔ پولیس نے حملہ میں استعمال شدہ ہتھیار ضبط کرلیے ہیں۔ 


دو مختلف سڑک حادثات میں ایک شخص ہلاک اور چار افراد زخمی 

منگلور 23؍ نومبر (فکروخبرنیوز) رکشہ اورسائیکل کے درمیان پیش آئے تصادم میں سائیکل سوار کے ہلاک ہونے کی واردات انکڈا کٹے کے قریب پیش آئی ہے۔مہلوک شخص کی شناخت رامانندا ہیبار (56) مقیم انکڈا کٹے کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق دودھ فروخت کرنے کے بعد اپنی دکان سے لوٹنے کے دوران جب انکڈا کٹے کے قریب پہنچا تو کوٹیشور سے آنے والا ایک رکشہ مذکورہ شخص کے سائیکل سے ٹکراگیا جس کی وجہ سے وہ زمین پر آرہا اور سخت زخمی ہوگیااور موقعۂ واردات پر ہی دم توڑدیا۔ پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیے جانے کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔ دوسرا سڑک حادثہ ننتور جنکشن کے قریب پیش آیا جہاں ایک منی لاری کے الٹ جانے سے اس پر سوارتیس مزدوروں میں سے چار مزدور زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق قریب تیس مزدور ایک لاری پر سوار ملکی سے تھوکوٹو جارنے کے دوران لاری کا پہیہ پنکچر ہوگیا جس سے لاری الٹ گئی اور چار مزدور زخمی ہوگئے۔ سیمنٹ مکسر کی زد میں آنے سے چار مزدوروں کو شدید چوٹیں پہنچی ہیں۔ مذکورہ سڑک حادثہ کی وجہ سے ٹرافک نظام متأثر رہا۔ کدری پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ 

Share this post

Loading...