گھر کے باہر کھڑی کار کو نذرِ آتش کرنے کی کوشش ناکام

جلتی آگ کو دیکھ کر ہم فور ی باہر آئے اور آگ کوقابو میں کرلیا۔ گھر کے باہرکھڑی سوفٹ ڈیزائر کار کا ٹاپ جلنے کی وجہ سے کالا ہوگیاہے۔صادق مٹا نے نامعلوم شرپسندلوگوں کے خلاف پولس تھانے میں مقدمہ درج کیا ہے ۔

4-matta-sadique-car-24-october-2013

2-matta-sadique-car-24-october-2013

شرور میں مودی کے نام والے بیانر کو نقصان 

بیندور/شرور 24اکتوبر (فکروخبر نیوز ) بی جے پی کی جانب سے وزیر اعظم کے اُمیدوار کے اعلان پر ان کی حمایت میں چسپاں کردہ ایک بیانر جس میں نریندر مودی کی تصویر چسپاں تھی، کچھ لوگوں کی جانب سے نقصان پہنچایا گیا ہے۔ یہ حادثہ شرور کے ہڈونا کونے نامی علاقے میں پرسو ں رات پیش آیا ہے۔ یہ بینر ہڈونا کٹے مقام کے میستھا کمیونٹی کی جانب سے این ہیچ 66(اہم شاہراہ) پر لگایا گیا تھا۔ بینر کو نقصان پہنچائے جانے کے بعد میستھا کمیونٹی کے عوام نے فیصلہ کیا ہے کہ دوبارہ اسی طرح کے بینر کو یہاں نمائش کے لیے پیش کریں گے، اس بینر میں نریندور مودی کو مبارکبادی دی گئی ہے۔اس واقعہ سے کسی بھی طرح کوئی ناگوار واقعہ پیش نہیں آیا ہے اور نہ کسی پولس تھانے میں کسی قسم کے کیس درج کرنے کی اطلاع ہے ۔

modi

Share this post

Loading...