گھر سے غائب لڑکے کی لاش تالاب سے بازیافت

کمٹہ 12؍ جون 2018(فکروخبرنیوز) تعلقہ کے ہیگڈے گاندھی نگر کامقیم گنیش مکری کا بیٹا گنیش گوریش جوکل دوپہر سے غائب تھا اس کی لاش ایک نالے سے بازیافت ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ لڑکا اسکول سے لوٹنے کے بعد اپنے دوستوں کے ساتھ ایک تالاب میں نہانے کے لیے گیا ہواتھا ۔ بتایا جارہا ہے کہ تیراکی کے دوران یہ ڈوب گیا اور دوستوں نے خوف کی وجہ سے اس کی اطلاع اس کے گھر والوں کو نہیں دی۔ کمٹہ پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

Share this post

Loading...