خاتون نے پولیس تھانہ میں شکایت درج کراتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ بجرنگیوں نے اس کے ساتھ چھیڑخانی کرنے کی بھی کوشش کی۔ دوسری جانب راگھویندرا نے کاؤنٹر معاملہ درج کراتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ شہادت ، عابد ، شکور اور ارشد نے ان پر حملہ کرتے ہوئے انہیں زدوکوب کیا جب کہ وہ ٹیلور روڈ سے گذررہے تھے۔ کارکلا پولیس نے بجرنگیوں کے خلاف مجرمانہ معاملہ درج کرلیا ہے۔
موڈبدری : لٹیروں نے دو لاکھ مالیت کے زیوارت اور نقدی لوٹ لیے
موڈبدری 27؍ مارچ 2017(فکروخبرنیوز) سرکاری انجینئر کے گھر میں گھس کر لٹیروں نے لاکھوں کی نقدی اور سونے کے زیورات پر ہاتھ صاف کیے جانے کی واردت گنٹل کٹے میں پیش آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ انجینئر گنٹے کل میں کرایہ کے مکان میں رہتا ہے ۔ اتوار کی رات جب وہ اپنی بیوی اور دوبچوں کے ساتھ ہال میں سورہا تھا تو لٹیرے روشن دان سے گھر کے اندر داخل ہوئے اور ساٹھ گرام سونا جس کی مالیت دو لاکھ روپئے ہے اور ستر ہزار روپئے نقدی لے کر فرار ہوگئے۔ پولیس کو اطلاع کیے جانے پر وہ جائے واردات پر پہنچی اور معائنہ کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Share this post
