منگلورو26؍ مئی 2018(فکر وخبرنیوز) زبردستی گھر میں گھس کر خاتون پر حملہ کیے جانے کی واردات اپلا کے فردوس نگر میں پیش آئی ہے۔ ملزم کی شناخت سہیل (40) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جس کی پولیس کو تلاش ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ خاتون کا شوہر مسجد میں تھا۔ اس دوران خاتون کو گھر میں تنہا سمجھتے ہوئے ملزم گھر میں گھس گیا اور خاتون پر حملہ کرکے فرار ہوگیا ۔ اطلاعات کے مطابق گھر کے دروازہ پرکسی نے دستک دی ، دروازہ کھولتے ہی وہ زبردستی گھر میں گھس آیا اور چھری سے خاتون پر حملہ کردیاجس کی وجہ سے خاتون حملہ میں زخمی ہوگئی ۔ملزم اس وقت گھر سے بھاگ گیا جب خاتون اور اس کے بیٹے نے مدد کے لیے آواز لگائی۔ زخمی خاتون کو اسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے۔
Share this post
