غیر سودی تجارت میں بھٹکل کے احباب اب حصہ داری لے سکتے ہیں؟

ان باتوں کا اظہارہیرا کمپنی کے ذمہ دار ڈاکٹر ارشد نے کیا۔آج صبح طیبہ کلنک میں منعقدہ پریس کانفرنس میں انہو ں نے کہا کہ کمپنی کا سالانہ ٹرن اوور چھ ہزار کروڑ تک پہنچ چکی ہے جب کہ اس کمپنی سے پچپن ہزار افراد جڑ چکے ہیں، اسی مناسبت سے کل شہر بھٹکل کے رابطہ ہال میں تعارفی اجلاس منعقد کیا گیاہے، مستورات کے لئے بھی الگ سے نشست منعقد کی جائے گی جس میں سوالات کے جوابات محترمہ عالمہ نویرہ شیخ دیں گے جو اس کمپنی کے فاؤنڈر ہیں۔ پریس کانفرنس میں درخواست کی گئی ہے کہ لوگ اس اجلاس میں شریک ہوکر کمپنی کے سلسلہ میں مکمل معلومات حاصل کریں ۔

سیاسی لیڈران اگرایسے ہی کھیلوں کی حمایت کرے تو کھلاڑیوں کا مستقبل روشن: ہوراٹی 

بھٹکل میں قومی سطح کا ’’اٹیا پٹیا ‘‘ دیہی کھیل مقابلوں کا شاندار آغاز 

بھٹکل18اکتوبر (فکروخبرنیوز ) دراصل یہ کھیل مقابلوں کا انعقاد کاروار میں ہونا تھا،مگر آرگنائزنگ سکریٹر شوانند موگیر نے بھٹکل کا نام پیش کیا تو پہلی بار ان کھیل مقابلوں کا انعقاد بھٹکل میں کیا جارہا ہے، قریب 1982سے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوتے آرہا ہے، مگر اتنا شانداراور خوبصورت انتظام کہیں نہیں ہوا، میں بھٹکل کے ایم ایل اے جناب منکال ویدیا کا شکرگذار ہوں کہ وہ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے شوانند اور دیگر لوگوں کو ساتھ دیا اور تمام بھٹکل کے لوگوں کا بھی ، اور یہ بات کہنا چاہوں گا کہ اگر اس طرح سیاسی لیڈران کھیلوں کی حمایت کرتے رہیں گے تو کھلاڑیوں کا مستقبل روشن اورتابناک رہے گا،ان باتوں کا اظہار ایم ایل سی اور کرناٹک اٹیا پٹیا اسوسی ایشن کے صدر جناب بسواراج ہوراٹی نے کیا۔ وہ یہاں آج بھٹکل میں منعقدہ اٹیا پٹیا کھیل مقابلوں کے افتتاحی تقریب میں بحیثیتِ مہمانِ خصوصی شریک ہوکر شمع روشن کرنے کے بعد کھلاڑیوں اور شرکاء سے مخاطب ہوکر بات کررہے تھے، انہوں نے اس موقع پر دیہی طرز کے اس کھیل کے انعقاد کی تاریخ کو سامنے رکھا اور کہا کہ یہ کھیل کرناٹک کے دیہی علاقوں جانا پہچانا جاتا ہے۔ ملحوظ رہے کہ اس افتتاحی اجلاس سے پہلے تمام کھلاڑیوں نے اپنے اپنے شناختی جھنڈوں کے ساتھ شہر میں جلوس نکالا، یہ جلوس نیوانگلش اسکول سے ہوتے ہوئے سدیندراکالج میں اپنا ڈیر جمایا، طلبہ نے یہاں ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے ۔ 

IMG 0124

 

IMG 0020

 

IMG 0007

IMG 0006

Share this post

Loading...