پولیس نے ان کو گرفتار کرتے ہوئے پانچ موبائل فون اور تین ہرن کے سینگ ضبط کرلیے ہیں ۔ محکمۂ جنگلات کے قانون 1972کے تحت ملزمین کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے ۔
دعوتی میدان میں قلم مضبوط ہتھیار ہے : مولانا عبدالسلام ندوی
اُردوپندرہ روزہ اخبار’’مشعلِ راہ‘‘ منظر عام پر
بھٹکل 29؍ جنوری (فکروخبرنیوز) موجودہ دور میں الیکٹرانک میڈیا کی تیز رفتاری کے ساتھ مقبولیت کے باوجود پرنٹ میڈیا کی اہمیت اپنی جگہ مسلم ہے ۔ دعوتی میدان میں کام کرنے کے بہت سارے طریقے ہیں لیکن اس میں قلم مضبوط ہتھیار ہے جس کے ذریعہ اسلاف نے دین کی حفاظت کی اور اس دور میں بھی علماء وصلحاء کررہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار دار العلوم ندوۃ العلماء کے استاد مولانا عبدالسلام ندوی نے کیا ۔ وہ کل بعد نمازِ مغرب مسجد امام شافعی میں پندرہ روزہ اردو میگزین ’’مشعلِ راہ‘‘ کا اجراء کرنے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے ۔ انہوں نے اس میدان میں دعوتی کام کی تبلیغ کی اہمیت وافادیت پر بھی روشنی ڈالی ۔ مولانا موصوف کے علاوہ مولانا جعفر ندوی نے اور جلسہ کی صدارت کررہے مولانا انصار ندوی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مشعلِ راہ کے ایڈیٹر مولوی عبدالحفیظ خان ندوی اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی ۔
Share this post
