غیر قانونی سونا اسمگلنگ واردات میں دن بدن اضافہ(مزید اہم تریں خبریں )

کل یعنی ۲۱اکتوبر کو پیش آئی واردات میں مسافر نے سونے کی سلور پتائی والی تاریں لیپ ٹوپ بیگ میں چھپا کر لارہا تھا جبکہ دو دون قبل پیش آئی واردات میں سونا کھلونے کے مشین میں اور سوٹ کیس کے پہیوں میں چھپایا گیاتھا ۔ ملزم مسافر وں کی شناخت عبدالصبیر چھالا کرا (19) مقیم یدنیر کاسرگوڈ اور شفیق چھکلی (25) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ کسٹم افسران مزید تحقیقات کررہے ہیں۔ 


نامعلوم شخص کی لاش منگلور اچھلا ساحل پر مشکوک حالت میں دریافت 

منگلور 22؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) ایک نامعلوم شخص کی لاش مشکوک حالت میں منگلور کے مضافاتی علاقے کے اچھلا بیتمبڑی ساحل پر آج صبح دریافت ہوئی ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق یہ شخص یہاں کا رہائشی نہیں ہے اور نہ اس سے پہلے یہاں اس کو کسی نے دیکھا ہے ۔ مہلوک شخص کے کرتے سے ایک پرچی ملی ہے جس میں لکھا ہے کہ قرضہ سے تنگ آکر اس نے یہ انتہائی قدم اُٹھایا ہے۔ الال پولیس نے لاش وینلاک اسپتال میں منتقل کردیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔ 


تیز رفتار بس بائیک سے ٹکراگئی :بائک سوار کی حالت نازک 

بنٹوال 22؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز)ایک تیز رفتار نجی بس ایک بائیک سے ٹکرانے کی وجہ سے بائک سوار کے شدید زخمی ہونے کی واردات بنٹوال اہم شاہراہ 75پر تلپاڑی کے قریب پیش آئی ہے۔ زخمی بائک سوار کی شناخت رنجیت مقیم باری مارو کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق بائک سوار رنجیت کی بائیک سے تیز رفتار بس پیچھے سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے زمین پر ڈھیر ہوگیا تھا اس کے بعد بس بس کے پہیہ اس کو کچلتے ہوئے آگے بڑھ گئے تھے۔ حادثے میں زخمی بائیک سوار کو مقامی لوگو ں نے اسپتال پہنچایا ،جہاں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔ 


عمر رسیدہ عورت کی لاش پراسرار حالت میں دریافت 

کنداپور 22؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) ایک عمررسیدہ خاتون کی لاش پراسرار حالت میں یٹکل کٹے کے قریب سگوڈی میں کل رات دریافت ہوئی ہے ۔ مہلوک عورت کی شناخت نلتھورو جڈینا منے کی بیوی سیتا کلتاڑھی (61) مقیم انّیّا کلو کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق اپنے کسی نجی کام کی وجہ سے وہ بڈکل کٹے گئی ہوئی تھی ۔ واپسی پر اس کو ایک سوفٹ ڈرنکس کی دکان میں بھی دیکھا گیا ہے لیکن وہ گھر نہیں لوٹی ۔ جب شام تک وہ گھرواپس نہیں ہوئی تو پریشان گھروالے تلاش شروع کردی۔ اس بیچ ایک عورت جو چوپایوں کے لیے چارہ اکھٹا کررہی تھی ایک کاجو کے درخت کے قریب لاش دیکھ کر عوام کو اطلاع کردی۔ یہ جگہ مہلوک عورت کے گھر سے قریب ڈیڑھ سو میل کے فاصلہ پر ہے ۔ خاتو ن کے چہرے پر پتھر کے نشانات پائے گئے ہیں ۔ مقامی لوگوں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ عورت چیتے کی حملہ کی وجہ سے ہلاک ہوئیں ہے لیکن ذرائع کے مطابق چیتے کے حملہ کی وجہ سے اس کے جسم پر بھی حملہ کے نشانات ہونے چاہیے جو نہیں پائے جارہے ہیں ۔لاش جس جگہ سے دریافت ہوئی ہے وہ وہاں کیسے پہنچی اس بات کا پتہ لگانا مشکل ہے ۔ کوٹا پولیس معاملہ درج کرنے کے بعد تحقیقات کرہی ہے۔ 


آٹو رکشہ ڈرائیور کو نابالغہ کی عصمت دری پر دس سال قید کی سزا 

منگلور 22؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) ایڈیشنل ضلع سیشن خصوصی کورٹ نے پچھلے سال ایک تیرہ سالہ لڑکی کی عصمت دری کرنے پر آٹو رکشہ ڈرائیور ہریش گوڈا مقیم کلینجا ، بیلتنگڈی کو دس سال قید کی سزا اور پچیس ہزار جرمانہ ادا کرنے کا فیصلہ سنایا گیا ہے ۔ اس کا فیصلہ جسٹس ایس ایچ پشپانجلی دیوی نے کل سنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مجرم عائد شدہ جرمانہ ادا کرنے میں قاصر رہا تو مزید تین سال قید کی سزا کاٹنی ہوگی ۔ یہ عصمت دری کا واقعہ اس وقت سامنے آیا تھا جب گذشتہ سال لڑکی اپنے چچا کے یہاں سے گھر جارہی تھی ۔ اس دوران دنیش نے لڑکی کو دیکھتے ہی رکشہ روک کر گھر چھوڑنے کے بہانے ویران جگہ لے جاکر عصمت دری کی تھی ۔ چھ جون 2014کو ملزم کے خلاف جرم ثابت ہوگیا اور قریب اٹھارہ گواہوں نے عدالت میں گواہی دی تھی

Share this post

Loading...