بتایاجارہاہے کہ ارشاد علاقے میں ہورہی غیرقانونی کانکنی کو لے کربار بار اعتراض کرتا تھااور لینڈ مافیا ؤں سے سخت لہجے میں پیش آتا تھا۔ ارشاد کو کنور کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ، یہ پیشے سے مزدور ہے۔ دیہی پولس تھانے میں معاملہ درج کرلیاگیا ہے۔
بیوی کو ذہنی ہراساں کرنے والے شوہر کو پانچ سال کی سزا
منگلور یکم جون (فکروخبرنیوز ) یہاں کی ایک مقامی عدالت نے ایک ملزم کو پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے ،اس پر الزام ہے کہ یہ بیوی کو ذہنی پریشان کیا کرتاتھا جس سے پریشان بیوی نے خودکشی کرلی تھی ۔ ملزم کی شناخت پروین چندرا (35) مقیم منڈڈی گڈا (بنٹوال) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، ضلع ایڈیشنل عدالت نے یہ فیصلہ صادر کرتے ہوئے 25ہزار روپئے بطور جرمانہ ادا کرنے کا فیصلہ سنایا ، یہ رقم اس کی مہلوک بیوی کی ماں اور اس کی بہن کو دی جائے گی ، پروین چندرا جس نے چندرکا نامی خاتون سے 2011میں شادی کی تھی ، یہ لگاتار بیوی کو ذہنی پریشان کررہا تھا، اس سے پریشان اس کی بیوی چندرکا پھانسی لے کر خودکشی کرلی تھی ، یہ معاملہ منگلور پولس تھانے میں درج تھا اور ایڈیشنل عدالت میں سنوائی جاری تھی جس پرآج فیصلہ صادر کیا گیا ۔
کنواں کھودتے ہوئے زمین کھسک گئی : مٹی کے ملبے میں دب کر مزدور ہلاک
کاسرگوڈ :یکم جون (فکروخبرنیوز ) کنواں کھودتے ہوئے اچانک مٹی کھسک جانے کی وجہ سے ملبے میں دب کر ایک مزدور کے ہلاک ہونے کی سنگین واردات یہاں مادھور نامی علاقے میں آج پیش آئی ہے ، مزدورکی شناخت موہن نائیک کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جب کہ ایشور نائیک اور دیگر دو افراد جو اس وقت مزدوری کررہے تھے اس حادثے میں زہے نصیب بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے ۔ مقامی لوگ اور پولس ،اور دیگر فائربریگیڈکا ماہر عملہ موہن کی لاش کو باہر نکالنے کے لئے انتھک جدوجہد کی ۔ معاملہ درج ہے ۔
شرابی کار ڈرائیور نے اپنی تیز رفتار کار رکشہ سے ٹکرادیا: دو زخمی
منگلور :یکم جون (فکروخبرنیوز ) ایک تیز رفتار بے قابو کار جس کی ڈرئیونگ ایک شرابی ڈرائیور کررہا تھا ایک رکشہ سے ٹکرانے کی وجہ سے رکشہ میں سوار دو مسافروں کے سخت زخمی ہونے کی واردات یہاں کنکاناڈی نامی علاقے میں پیش آئی ہے ،۔ فکروخبر کے مطابق زخمیوں کی شناخت رکشہ ڈرائیور نریندر کوٹاری (40) اور پیسجنر سوجل کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، جب کہ شرابی ملز م ڈرائیور کا نام رووپیش بتایا گیا ہے ۔ پولس معاملہ درج کرچکی ہے۔
Share this post
