اس لیے لوگوں کو جہاں کہیں پر بھی ریت کے ڈھیر نظر آتے ہیں وہ فوری طور پروہاں سے ریت دوسری جگہ منتقل کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن متعلقہ افسران کو اطلاع ملنے پر وہ اس پر روک بھی لگاتے ہیں اور ان کے خلاف کارروائی بھی کرتے ہیں ۔اس لیے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جلد سے جلد یہ مسئلہ حل کرکے عوام کو راحت دلائیں ۔
ریڈی کی بیٹی کی شادی پر500کروڑ کا خرچ :محکمۂ انکم ٹیکس نے جاری کیا نوٹس
بنگلور 22؍ نومبر2016(فکروخبرنیوز) سابق ریاستی وزیر اور بے جے پی لیڈر جناردھن ریڈی کی بیٹی کی شادی پرخرچ کیے گئے سیکڑوں کروڑ روپئے پر محکمۂ انکم ٹیکس اس کے تمام اکاؤنٹس کے سلسلہ میں جانکاری حاصل کرنے میں مصروف ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ محکمہ نے لڑکی کے سسرال والوں کے اکاؤنٹس کے سلسلہ میں تفتیش کرنے کی بات کہی ہے۔ شادی کے انتظامات کرنے والے بنگلور میں مقیم سات اورحیدرآباد میں موجود تین افراد کی بھی تفتیش کی جائے گی ۔ ریڈی کی بیٹی کی شادی کے موقع پر تقریباً پانچ دنوں میں چھ سو سے زائد کروڑ روپئے خرچ کیے گئے ، شادی کی دعوت نامے کے لیے ایل سی اسکرین والے کارڈ استعمال کیے گئے اور شادی کی تقریبات پینتیس ایکڑ زمین پر منعقد کی گئی جس میں پچاس ہزار لوگوں کو دعوت دی گئی تھی، چھ سو سے زائد کروڑ روپئے خرچ کی جانے والی یہ تقریب اس وقت منعقد ہوئی جب وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پانچ سو اور ایک ہزار کے نوٹ بند کیے جانے کا اعلان کیا ۔محکمۂ انکم ٹیکس کا کہنا ہے کہ ہم دو ماہ سے پہلے کی معلومات حاصل کرر ہے ہیں ۔ ہم صرف شادی کی تقریبات ختم ہونے کا انتظار کررہے تھے اور اب ہم نے دفعہ 135A(5) ،1961 کے تحت اس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25نومبر سے قبل ہی اس کا جواب بھی مانگا ہے۔ نوٹس میں ایک فہرست دی گئی ہے جس پر کل خرچ کی جانے رقم کی تفصیلات طلب کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پھولوں اور ترکاریوں پر خرچ شدہ رقم کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہے اور پھول فروشوں سے خرید کیے ہوئے بل اور ان کے نمبر بھی طلب کیے گئے ہیں۔مانا جارہاہے کہ ریڈی کے مطابق اس نے شادی پر صرف 35کروڑ روپئے خرچ کیے ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق ریڈی نے اپنی بیٹی کے کپڑوں اور زیورات پر صرف 100کروڑ روپئے اور 200کروڑ روپئے کھانوں اور وجیا نگر کو سجانے میں خرچ کیے ہیں۔ انکم ٹیکس نے شادی کی تقریب ، مہمانوں کی تعداد او رخریدوفروخت کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کی بھی تفصیلات طلب کی ہیں۔ بتایا جارہاہے کہ شادی کی تقریبات میں اشیاء فراہم کرانے والے افراد سے بھی تفتیش کی جائے گی ۔
رشوت لیتے ہوئے’ ’پی ڈی او ‘ ‘ رنگے ہاتھوں گرفتار
میسور 22؍ نومبر 2016(فکروخبرنیوز) انٹی کرپشن بیورو کی جانب سے کی گئی چھاپہ مارکارروائی میں نئے کرنسی نوٹ میں رشوت طلب کرنے والے ایک پی ڈی او افسر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیے جانے کی خبر فکروخبرکو موصول ہوئی ہے۔ مذکورہ واقعہ پیریا پٹنا تعلقہ کے ہناساواڑی علاقہ میں آج صبح منظر عام پر آیا ۔ تفصیلات کے مطابق پنچایت پی ڈی او چندرائیا ، بل کلکٹر رمیش اور پی اون سدارتھ نے سرینواس نامی شخص سے اندرا آواس اسکیم کا بل کی کی رقم کلےئر کرنے کے لیے چار ہزار روپئے نئے کرنسی نوٹ میں رشوت طلب کیے ، سرینواس سے اس کی شکایت سیدھے انٹی کرپشن بیورو سے کی جس نے آج صبح رشوت لینے کے دوران ہی چھاپہ مارکارروائی کی اور پی ڈی او افسر کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔ اے سی بی سپرنڈنٹ کاویتھا نے اس دوران تمام دستاویزات کا بھی جائزہ لیا۔
Share this post
