رہائشی علاقہ ہونے کی وجہ سے اس لاڈج میں استعمال ہونے والا گندہ پانی دیگر گھروں والوں کو تکلیف کا باعث بناہوا تھا، اور کئی گھروالے اس بات کو لے کر شکایت بھی کرچکے تھے، ان اعتراض کرنے والوں میں ایک نوجوان حمزہ بھی تھا ۔ حمزہ نے لاڈج ہوٹل کی نوعیت معلوم کرنے کے لئے آر ٹی آئی کی تحت اس کے قانونی و غیرقانونی ہونے کی جانکاری حاصل کررہا تھا کہ اس بات کی اطلاع لاڈج کیمالک کو ملی ۔ آج حمزہ یہاں کے اُلال درگا میں نماز ادائیگی کے بعد واپس لوٹ رہا تھاکہ کچھ نامعلوم نوجوانوں کا ٹولہ اس کے آنکھ میں مرچی پاؤڈر پھینکتے ہوئے چاقو اور دیگر ہتھیارات سے حملہ کیا اور حملے کے دوران بار بار مذکورہ ہوٹل کا تذکرہ کئے جانے کی بات کہی گئی ہے ، حمزہ فی الحال توکوٹو کے اسپتال میں زیرِ علاج ہے ،اُلال پولس معاملہ درج کرنے کے بعد تحقیق کررہی ہے ۔
Share this post
