غیر مسلم بھائیوں میں اسلام کا پیغام عام کرنا وقت کی اہم ضرورت : مولانا انصارندوی مدنی

اور جتنے بھی نعتیں پیش کی گئی وہ نعتیں غلو اور شرکیہ کلام سے پاک تھی ، مولانا موصوف نے اس موقع پر عوام کو تلقین کی کہ آپ ﷺ سے حددرجہ محبت کریں مگر اس میں غلو نہ کریں کہ ہم شرکیہ کلام کہنے والے بن جائیں ،مولانا موصوف نے اس موقع پر کہا کہ آپ ﷺ کی صفات کو غیر مسلموں میں لانے کی اشد ضرورت ہے اور جب یہ اوصاف حمیدہ ان کے سامنے لائی جائیں گی تو وہ ضرور اس کو قبول کریں گے ، مولانا نے اس سلسلہ میں سیرت کے حوالے سے کئی واقعات گوش گذار فرمائے ۔ ملحو ظ رہے کہ مولانا موصوف سے پہلے اجلاس کے مہمانِ خصوصی جناب عبدالرحمٰن صدیقی، اور جناب جان عبدالرحمٰن صاحب نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور جن لوگوں کو اعزاز سے نوازا گیا ان کو مبارکبادی پیش کی اور کوسٹل کنگ کے نوجونواں کی محنت کو سراہا ۔ اس موقع سالانہ رپورٹ پڑھ کر سنائی گئی جس میں آئندہ پیش کئے جانے والے منصوبہ کا بھی ذکر تھا،۔ ملحوظ رہے کہ اس سے پہلے دس طلباء نے نعتیہ کلام پیش کیا تھا ، اس میں اول دوم ، اور سوم آنے والے طلباء کو انعامات سے نوازاگیا۔ اول نمبر پر حمدان ابن حافظ حشمت اللہ رکن الدین ، دوسرے نمبر پر احمد رضا ابن امین اکرمی، اور تیسرے نمبر پر ارباز ابن محمد علی رکن الدین رہے۔ شکریہ کلمات کے بعد دعائیہ کلمات پر یہ جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا ۔ 

Share this post

Loading...