پولس نے چور کے قبضہ سے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ کئے ضبط
بنگلورِ : 19؍مارچ (فکروخبر نیوز) چوری کے الزام میں ایک شخصکو رام مورتی نگرپولس کی جانب سے حراست میں لئے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے ، پولس کی جانب سے کی گئی تفتیش کے بعداس کے قبضہ سے چوری کی گئی رقم بھی بر آمد کی گئی جو کہ 1.6 کروڑ بتائی جا رہی ہے ، پولس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی سے ملی جانکاری کی بناء پر اسے گرفتار کیا گیا ، جس کے بعد تفتیش کے دوران اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا اور اس نے خلاصہ کیا کہ چوری کی گئی رقم اس نے رام پور روڈ کے قریب ایک درخت تلے چھپا دی ہے ، جس کے بعد پولس نے اس جگہ پہونچ کر 1.6 کروڑ روپئے اپنے قبضہ میں لے لئے .
قتل کے پانچ ماہ بعد بھی قاتل نہیں پکڑا گیا ،
ایک ماہ میں گرفتاری پر پولس کو ایک لاکھ انعام کا اعلان
منگلور: 19؍مارچ (فکروخبر نیوز)کارتک قتل معاملہ کے کئیں مہینہ گزر جانے پر بھی اس کے قاتلوں کا پتہ ابھی تک نہیں چل پایا ہے اس سلسلہ میں کوناجے پولس تھانہ کے باہرہندوتنظیم کی جانب سے احتجاج کیا گیا جس میں الال کے مقامی لیڈر اور کاروباری پرکاش شیٹی نے اس بات کا اعلان کیاہے کہ اگر پولس ایک ماہ کے اندر قاتلوں کا پتہ لگے تو انہیں ایک لاکھ روپئے بطور انعام دئے جائیں گے، ،واضح رہے کہ سابق منگلور پنچایت صدر ایوش گنیگا کے بیٹے کارتک راج پر اسیگولی نامی جگہ پر جان لیوا حملہ کیا گیا تھا جس کے دوسرے دن اس کی موت واقع ہو گئی تھی ، پرکاش شیٹی نے کہا کہ اس واردات کو پانچ ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر گیا گیاہے لیکن ابھی تک پولس کو کسی بھی طرح کی کامیابی حاصل ہوئی ہے ،یہ بات اس کے اہل خانہ کے لئے ہی نہیں بلکہ سبھی لوگوں کے لئے بڑے دکھ کی بات ہے ،
Share this post
