غیر موسمی بادلوں کی گرجدارآواز کے ساتھ بارش اورتیز ہوائیں: مکانات منہدم (مزید اہم ترین خبریں)

تیز ہواؤں کے باعث گنا اور جوار کی فصل تباہ ہوگئی ہے جس سے کسان کافی پریشان ہیں ۔اور اس طرح کی بارش سے کچھ کسان اپنی مسرت کا اِظہار بھی کررہے ہیں کیونکہ خشک سالی جیسی صورتحال تھی اور کسانوں کو بارش یعنی فصلوں کو پانی کی سخت ضرورت تھی ‘مگر بارش کے ساتھ ساتھ تیز ہواؤں اور ژالہ باری نے ان کی اُمیدوں پر پانی پھیر دیا ۔اس غیر موسمی بارش نے مجلسِ بلدیہ بیدر کی پول کھول دی ہے۔نالیوں کی عدم صفائی کی وجہ سے نالیوں کا گندا پانی سرکوں کے درمیان آجانے کے باعث عوامکو پیدل چلنے میں کافی دشواری پیش آئی۔اور بیدر کی ترقی کا ڈدھنڈورہ پیٹنے والوں کیلئے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بارش کے باعث سڑکوں کی خستہ حالت اُبھر کر آگئی ۔بعض علاقوں میں پیدل راہگیروں کیلئے چلنے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔کیچڑ اور بارش کے پانی کے باعث راستوں سے موٹر سائیکل گزرنا بھی حادثہ کا باعث بنا ہوا تھا۔غیر موسمی بارش اور تیز ہواؤں سے کہیں سے کوءؓ جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے.


آٹور کشاء ڈرائیورس پر بغیرکسی وجہ کے ٹریفک پولیس کی ہراسانی:میمورنڈم

بیدر۔9؍مارچ۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔ جناب سید وحید لکھن صدر بید رڈسٹرکٹ آٹو رکشا اور آٹو ٹرالی ڈرائیورس یونین (رجسٹرڈ) کی پریس نوٹ کے بموجب آٹور کشاء ڈرائیورس پر بغیرکسی وجہ کے ٹریفک پولیس کے ذمہ داران ضلع بھر میں آٹورکشاء ڈرائیورس ک ہر طریقے سے ہراساں کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ان سے 200تا800روپئے جرمانہ عائد کرتے ہیں ۔ دوپہیہ گاڑی والے کے ساتھ بھی ان کارویہ مناسب نہیں ہے۔ آٹورکشاء ڈرائیورس کو مارنے پیٹنے سے بھی باز نہیں آتے۔ ایک دن میں دودوبار چالان دینے کاانھوں نے الزام لگاتے ہوئے ٹریفک پولیس سی پی آئی پربھو سورین اور پی ایس آئی ملماں چوبے کوبیدر ضلع سے تبادلہ کرنے کامطالبہ کیاہے ۔ اور اس کے لئے 12مارچ کو آٹور کشاء یونین بند مناتے ہوئے شہر کے امبیڈکر سرکل پر احتجاج منظم کرے گا ۔ شہر کے تمام آٹور کشاء ڈرائیور، مختلف تنظیموں اور دانشوروں کو زیاد ہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوکر اس احتجاجی بند کو کامیاب بنانے کی اپیل سید وحید لکھن نے کی ہے۔ کرناٹک ٹائیگرس ہوراٹاسمیتی کے ریاستی علی خان ڈان، سی پی آئی لیڈر بابوراؤ ہوننا، ڈی ایس ایس لیڈر راج کمار مول بھارتی اور کنڑا سمر سینا کے ضلع صدر اویناش دینے نے اس احتجاج کی تائید کی ہے۔ ***


، ضلع انتظامیہ ، اور روٹری کلب آف بیدر کے اشتراک سے ایک روزہ ورکشاپ 15مارچ کو

بیدر۔9؍مارچ۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔ویکی پیڈیاانڈیا ٹرسٹ ، ضلع انتظامیہ ، اور روٹری کلب آف بیدر کے اشتراک سے ایک روزہ ورکشاپ 15مارچ بروزاتوار ٹھیک 10بجے دن شاردا روڈسیٹ ، پرتاپ نگر بید رمیں رکھاگیاہے۔ورکشاپ میں بتایاجائے گاکہ خصوصاًبیدر اور دیگر علوم سے متعلق ویکی پیڈیا پر اپنے مضمون اور معلومات کو کس طرح اپ لوڈکیاجائے؟اردو ، انگریزی ، کنڑا ، ہندی ، مراٹھی اور تیلگو جاننے والے اس ورکشاپ میں حصہ لے سکتے ہیں ۔ یہ تربیت مفت دی جائے گی ۔ایک روزہ تربیت کے بعد قلعہ ارک کے سامنے وکی پیڈیا کا ایک بورڈ لگایاجائے گا۔ ایسے اردو جاننے والے مضمون نگار جو کمپیوٹر سے بھی واقف ہوں وہ اس میں حصہ لینے کی اپیل رشی کیش دیسائی بہادر صدر روٹری کلب بیدر نے کی ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے ڈاکٹر خواجہ محتشم الدین 9986374047یاپھر 9448479672پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔ ***


جامعہ روضۃ البنات بیدر کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان کل ہند نعتیہ ومنقبتی مشاعرہ

بیدر۔9؍مارچ۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔جامعہ روضۃ البنات بیدر کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان کل ہند نعتیہ ومنقبتی مشاعرہ بتاریخ : 10؍ مارچ 2015 ؁ء بروزمنگل بعدنمازعشاء ، بمقام مغل گارڈن فنکشن ہال بیدر میں زیر نگرانی سید شاہ پاشاہ حسین حسینی قادری چشتی بخاری المعروف پاشاہ حسینی سجادہ نشین آستانہ بخاریہ ہمناآباد بضمن صد سالہ عرس سراپا قدس امام اہلسنت عارف با اللہ حضرت علامہ مولانا حافظ امام محمد انوار اللہ فاروقی فضیلت جنگ خان بہادرؒ قدس سرہ العزیز بانی جامعہ نظامیہ حیدرآباد وجلسہ تقسیم اسناد و عطائے خلعت طالبات جامعہ روضۃ البنات بیدر انعقاد عمل میںآئیگا۔جس کی صدارت عالیجناب الحاج محمد لئیق الدین ایڈوکیٹ وسابق رکن اسمبلی بیدرفرمائینگے۔مشاعرہ میں بین الاقوامی شہرت یافتہ شعراء کرام مسرس : ڈاکٹر صلاح الدین نئیر ،ڈاکٹر محب کوثر، ڈاکٹر فاروق شکیل، ڈاکٹر محسن جلگانوی، یوسف روش، زاہد ہریانوی، شکیل حیدرکانپوری، شاہد عدیلی، ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری، حافظ و قاری واحد نظام آبادی، شاہنواز ہاشمی ، زبیر قمردیگلور، مقبول احمد مقبول اودگیر، مصطفی عادل حیدرآباد ، اکرم نقاش گلبرگہ ، جمیل نظام آبادی، فیاض علی سکندر، سیف الدین سیف غوری، شکیل ظہیرآبادی،تنویر سلمان ہمناآباد، نثار احمد کلیم ، باسط خاں صوفی نعتیہ ومنقبتی کلا م سنانے کی سعادت حاصل کرینگے۔ناظم مشاعرہ بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر وادیب عالیجناب اسلم فرشوری ہونگے۔مشاعرہ میں خواتین کے لیے پردہ کا علیحدہ سے نظم رہیگا۔ نائب ناظم مشاعرہ جناب محمد عبدالصمد منجوالا نے بتایا کہ مشاعرہ کے موقع پر بانی جامعہ نظامیہ و علماء اہلسنت کی نایاب کتابوں کی نمائش کا اہمتام رہیگا۔ انہوں نے عامۃ المسلمین سے مع دوست واحباب شرکت کی گذارش کی ہے۔***


سرزمین ہمناآباد پر پہلی مرتبہ علماء و حفاظ کا مشاورتی اجلاس 10؍مارچ کو

بیدر۔9؍مارچ۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔مولانا تصدق ندوی جنرل سکریٹری جمعیت علماء ہند ضلع بید کے موجب سرزمین ہمناآباد پر پہلی مرتبہ علماء و حفاظ کا مشاورتی اجلاس 10؍مارچ بروز منگل 10بجے صبح تانمازِ ظہر‘ بمقام مسجدِ امیر ہمناآباد میں منعقد کیا جارہا ہے۔اس اہم اجلاس کی صدارت مولانامحمد شریف مظہری نائب صدر علماء ہند صوبہ کرناٹک کریں گے۔مولانا مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر جمعیت علماء ہند ضلع بیدر مہمانِ خصوصی ہوں گے۔تعلقہ ہمناآباد کے جمیع علماء و حفاظ سے گزارش کی جاتی ہے کہ اس اہم ترین با مقصد اجلاس میں اپنی شرکت کو وقت کی پابندی کے ساتھ یقینی بنائی اور اپنے زرین مشوروں سے نوازاں***

Share this post

Loading...