منگلورو11؍ دسمبر 2021(فکروخبر نیوز) ابھی دو روز قبل ایک ہوائی حادثہ میں انتقال کرجانے والے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول پر سوشل میڈیا پر متنازعہ پوسٹ کرنے کے الزام میں سٹی پولیس نے دو لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔
ملزمین کی شناخت سرینواس کارکلا اور سنت کمار ٹی ک طور پر کی گئیں ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں ن فیس بک پر متنازع پوسٹس کی تھیں۔ جس پر سشانت پجاری نامی شخص نے شکایت درج کرائی تھی جس کے بعد آئی پی سی کی دفعہ 505(1)(B) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
سٹی پولیس کمشنر این ششی کمار کے مطابق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ذرائع: منگلورو ٹوڈے
Share this post
