گوری لنکیش کے قاتلوں کی شناخت ہوگئی : وزیرداخلہ کرناٹک

انہوں نے کہاکہ اگر ہم غیرمصدقہ جانکاری او رشواہد کے ساتھ عدالت سے رجوع ہونگے تو عدالت میں رک نہیں سکیں گے۔ہماری ایس ائی ٹی شواہد جٹانے کاکام کررہی ہے۔ مذکورہ منسٹر نے 9ستمبر کے روز بھی کچھ اس قسم کا دعوی پیش کرتے ہوئے کہاتھا کہ ایس ائی ٹی نے چند شواہد اکٹھا کئے ہیں انہو ں نے امید ظاہر کی تھی کہ خاطی افراد بہت جلد ان کی گرفت میں ہونگے۔کرناٹک حکومت نے ائی جی پی ( انٹلیجنس) بی کے سنگھ کی قیادت میں ایس ائی ٹی کے قائم کرنے کا اعلان کیاتھا بی کے سنگھ نے گوری لنکیش کے قتل جس کی وجہہ سے سارے ملک میں احتجاج پیش آیاہے اور اس قتل کے متعلق سراغ دینے والوں کو دس لاکھ روپئے کے انعام کا بھی اعلان کیاتھا۔متوفی گوری کے گھر والوں نے اس واقعہ کو سیاسی رنگ نہ دینے کی بھی گذارش کی ہے۔گھر والو ں نے کہاکہ تمام زاویوں سے اس واقعہ کی تحقیقات ضروری ہے چاہئے وہ دائیں بازو لوگوں کے خلاف ہویا پھر ماوسٹوں کے خلاف کیونکہ گوری دونوں کے خلاف لکھا کرتی تھی۔ستمبر 5کو موٹر سیکل سوار نامعلوم افراد نے گوری کا ان کے گھر کے سامنے قتل کردیا۔ دوگولیاں گوری کے سینے میں لگی جبکہ ایک گولی گوری لنکیش کے سر میں پیوست ہوگئی تھی۔ درایں اثناء ادکارپرکاش راج نے کہاتھا کہ مذکورہ قتل پر وزیراعظم کی خاموشی بے چینی پیدا کررہی ہے۔

Share this post

Loading...