بنگلور:24جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)ایس آئی ٹی نے گوری لنکیش قتل کیس میں ملوث مزید 2 افراد کو گرفتار کیا ہے اور اس سلسلے میں اب تک 9 ملزموں کی گرفتارکیا جا چکا ہے۔اطلاعات کے مطابق گوری لنکیش قتل کا معمہ تقریبا حل ہو چکا ہے اور ایس آئی ٹی جلد ہی کیس کی فائل بند کرنے والی ہے۔اس معاملے کی تفتیش کرنے والی ٹیم 'ایس آئی ٹی' کے مطابق پرشو رام واگھ مارے نے گوری لنکیش کو گولی ماری تھی۔ نوین کمار نے اسلحہ مہیا کرایا تھا، جبکہ امول کالے پر سازش رچنے کا الزام ہے۔آیس آئی ٹی کا کہنا ہےکہ 'موہن نایک نے بنگلور میں واقع اپنا گھر ملزموں کو رہائش کے لیے دیا تھا اور دوسری سہولیا ت بھی مہیا کرائی تھیں۔ایس آئی ٹی نے ہبلی سے گرفتار کیے جانے والے دو ملزموں کے کردار کے بارے میں ابھی تک کوئی انکشاف نہیں کیا ہے۔کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پرمیشور نے کہا کہ 'گوری لنکیش قتل کیس کے بارے میں بہت کچھ نہیں بتایا جا سکتا ہے، لیکن ایک اور شخص کی گرفتاری کے بعد ہم ضرور بتاسکتے ہیں اور یہ کیس جلد ہی بند کیا جا سکتا ہے'۔خیال رہے کہ 5 دسمبر کو راجا راجیشوری میں واقع ان کی رہائش گاہ پر گوری لنکیش کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ایس آئی ٹی اس معاملے میں 9 افراد کو گرفتار کر چکی ہے ، تاہم اب تک صرف نوین کمار کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔
Share this post
