بنگلور:30/ستمبر2018(فکروخبرنیوز)گوری لنکیش قتل معاملے میں ملزم نے سنسنی خیز الزام لگایا کہ اس کیس میں پولیس نے رقم کے بدلے اعتراف جرم پر مجبور کیا۔ملزم نے کہا کہ خاتون صحافی گوری لنکیش کے قتل کا جرم قبول کروانے کے لیے 25 لاکھ روپے کی پیشکش کی گئی تھی۔گذشتہ روز گوری لنکیش قتل معاملے میں مبینہ طور پر شریک رہنے والے شوٹرز میں سے ایک پرشورام واگھمرے نے عدالت میں پیشی سے قبل کہا کہ،' ایس آئی ٹی نے ہمیں 25لاکھ روپے کی پیشکش کی'۔
جبکہ منوہر ایداوے کا کہنا تھا کہ اس پورے معاملے میں ان کا کوئی رول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے اوپر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، اور مجھے یہ کہا جا رہا ہے کہ اگر میں نے قتل کا جرم قبول نہیں کیا تو میرے خاندان والوں کو اس کی سزا جھیلنی ہوگی۔تاہم بعص حلقوں نے ان دونوں کے بیان پر کئی شکوک ظاہر کئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ گذشتہ چار ماہ کے دوران مشتبہ ملزمان کی کئی بار عدالت میں پیش ہوئے لیکن تب انہوں نے اس قسم کے بیانات کیوں نہیں دئے۔
واضح رہے کہ گوری لنکیش کو گذشتہ برس 5ستمبر کو بنگلور کے راجیشوری نگر میں ان کے گھر کے باہر گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔
Share this post
