وٹلا:28؍جولائی2018(فکروخبرنیوز) گائے تسکری کے معاملہ میں وٹلا پولس نے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے ، گرفتار افراد میں ایک شخص کی شناخت بی جے پی لیڈ ر کے طور پر کر لی گئی ہے ، تفصیلات کے مطابق سنگھ پریوار سے جڑے کچھ افراد نے گؤ تسکری کی خبر وٹلا پولس تک پہونچائی جس پر پولس نے جال بچھاتے ہوئے دو افراد کو گائے سمیت گرفتار کر لیا ، پولس کے مطابق دو نوں افراد گائے کو کیرالا کے قصائی خانہ بھیجنے کی فراق میں تھے کہ اسی دوران پولس نے ان کی سواری کا راستہ روکتے ہوئے انہیں کڑمبو جنکشن سے گرفتار کر لیا ، حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ بی جے پی کے جس کارکن کو پولس نے گرفتار کیا ہے وہ خود وٹلا بی جے پی یونٹ کا لیڈر بتایاجا رہا ہے اور کچھ روز قبل گائے تحفظ اور اس کا قتل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کو لے کر منعقد ایک پروگرام میں وہ پیش پیش تھا اور اس میں اس نے ہندووں کو گائے کے تحفظ پر لمبے چوڑے بھاشن دئے تھے اور کٹر ہندوتوا کے طور پر اس کی پہچان تھی ،
Share this post
