کرناٹک میں گئو کشی بل پر کسانوں نے کہا : بل کسان مخالف

بنگلورو 14 دسمبر 2020 (فکروخبرنیوز/ ذرائع) کرناٹک میں گائے کے ذبیحہ مخالف بل کو کسان مخالف قرار دیتے ہوئے کسانوں کی تنظیم کرناٹکا راجیا رائتا سنگھا نے کہا کہ اس سے کسانوں کی پریشانیاں بڑھ جائیں گی اور کھیتی کے لیے استعمال میں نہ آنے والی گایوں کی دیکھ بھال مشکل ہوجائے گی۔ .انہوں نے کہا کہ جو لوگ گائے کے انسداد کے خلاف قانون کا مطالبہ کر رہے ہیں وہ کسان نہیں ہیں۔ گائے پالنے کی جدوجہد صرف کسان جانتے ہیں۔ ہمیں بھی ان کی فکر ہے۔ لیکن موجودہ صورتحال میں کھیتی کے لیے استعمال میں نہ آنے والی گایوں کو رکھنا مشکل ہے اور نئے قانون کی رو سے کسان ان کو فروخت نہیں کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ پہلے کے زمانے کے برعکس زیادہ تر کاشت کار صرف چند ہی مویشیوں کے پالتے ہیں کیونکہ ان کی دیکھ بھال کرنا مشکل ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ اس بل سے کاشت کاروں کو ہراساں کرنے کے مواقع ہاتھ آئیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ کسان ہی اصل گئو رکشک ہیں ۔ ہم نہیں چاہتے ہیں کہ کوئی  دوسرا گروہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لے۔

Share this post

Loading...