منگلورو 22؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) بندر گاہ پولیس نے دو افراد کو حراست میں لیا ہے جن پر الزام ہے کہ ڈیوٹی کے دوران پولیس اہلکاروں کو پریشان کرتے ہوئے انہیں گالیاں دیں۔ حراست میں لیے افراد کی شناخت شیوا راج کمار (26) مقیم الال اور شراون عرف چانو (24) مقیم ٹوٹا بینگرے کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ٹوٹا بینگرے میں رات کے وقت پولیس کے گشت کے دوران مذکورہ دونوں افراد نے اپنے دیگر دو ساتھیوں رامتھ اور آکاش کے ساتھ مل کر پولیس کی ڈیوٹی میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے انہیں پریشان کیا اور انہیں گالیاں بھی دیں۔ یہ واقعہ 19دسمبر کا بتایا جارہا ہے۔ اس کے بعد پولیس نے ملزمین کے خلا ف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمین کو حراست میں لیا اور بقیہ دو کی تلاش جاری ہے۔ حراست میں لیے گئے دونوں ملزمین کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ بتایا جارہا کہ دونوں روڈی شیٹیر ہیں اور کئی ایک معاملات ان کے خلاف درج ہیں۔ پنمبور پولیس تھانہ میں وجیت کے خلاف دو معاملات درج ہیں جبکہ شراون کے خلاف الال پولیس تھانہ میں دو معاملات درج ہیں۔
Share this post
