کڈابا 03؍ مارچ 2019(فکروخبر نیوز) منگلور اور بینگلور کی سڑک پر دوڑ رہی ایک گیس ٹینکر بے قابو ہوکر الٹ جانے سے ٹرافک دوسرے راستے موڑ دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ٹریک منگلور سے بنگلور کی جانب جارہا تھا کہ ایک موڑ پر وہ بے قابو ہوکر الٹ گیا۔ اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس افسران جائے موقع پر پہنچے اور ٹرافک دوسرے راستے موڑدیا۔ بتایا جارہا ہے کہ افسران نے جائے حادثہ پر پہنچ کر جانچ کی جس کے بعد پتہ چلا کہ گیس ٹینکر سے گیس رس رہی تھی اور اسی وجہ سے ٹرافک کو دوسرے راستوں کے لیے موڑ دیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ گیس ٹینکر الٹنے کی خبر پھیلتے ہی عوام میں بے چینی شروع ہوجاتی ہے۔ کیونکہ میں اس میں موجود گیس زیادہ مقدار میں خارج ہونے سے بڑے بڑے حادثات رونما ہونے کے خدشات میں اضافہ ہوتا ہے ۔ اس لیے تشویش کا ہونا بھی یقینی ہے۔
Share this post
