بتایا جارہا ہے کہ اس واقعہ میں شدیدجھلسی ایک خاتون نے منیپال میں علاج کے دوران دم توڑدیا وہیں کئی سارے زخمی مختلف اسپتالوں میں داخل کیے گئے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ خبروں کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے اڈپی ، کنداپور کے علاوہ بھٹکل ، ہوناور اور کاروار سے فائربریگیڈ عملہ بھی جائے واقعہ پر پہنچا اورآگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔ ضلع کے مختلف تعلقوں سے پولیس کی بھاری فورس نے جائے واقعہ پر پہنچ کر قریب میں واقع کئی مکانات کو خالی کرادیا ہے۔مصدقہ اطلاعات کے مطابق زخمیوں کی کئی کی حالت نازک ہے اور ڈرائیور اور کلینر کی حالت بھی نازک بتائی جارہی ہے ۔مقامی لوگوں نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا گیا کہ زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ حادثہ کی وجہ سے ٹرافک کا نظام درہم برہم ہوگیاہے اور ممبئی اور منگلور کی جانب جارہی سواریاں راستے پر ہی کھڑی ہیں۔
تراسی ہائی وے پر بس اور ٹریلر کے مابین بھیانک تصادم :کئی افراد زخمی
کنداپور :یکم ستمبر (فکروخبرنیوز) بس اور ٹریلر کے مابین پیش آئے بھیانک تصادم میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی واردات تراسی ساحل سمندر کے قریب واقع اہم شاہراہ 66 پر کل پیش آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھٹکل سے کنداپو رجانے والی بس مخالف سمت سے آنے والی ایک ٹریلر سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے دونوں سواریوں کے ڈرائیوروں سمیت بس پر سوار کئی افراد زخی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو کنداپور اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ گنگولی پولیس سب انسپکٹر سبنّا اپنی ٹیم کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچے اور مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو اسپتال پہنچانے میں تعاون دیا ۔ اس حادثہ کی وجہ سے اہم شاہراہ پر ٹرافک کانظام درہم برہم ہوگیا او ربڑی دیر کے بعد اہم شاہراہ سواریوں کے لیے کھول دی گئی ۔ بتایا جارہا ہے کہ دونوں سواریوں کو شدید نقصان پہنچاہے۔ گنگولی پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
دومختلف وارداتوں دیڑھ لاکھ مالیت کا زیوارات لوٹ کر لٹیرے فرار
لٹیروں نے خود کو ٹرافک پولیس بتاکر انوکھے طریقہ سے ہار لوٹ لیا
اڈپی :یکم ستمبر (فکروخبرنیوز) گلے سے ہارجھپٹ کر فرار ہونے کے دو الگ الگ وارداتوں میں لٹیروں کی جانب سے تقریباً دیڑھ لاکھ کی مالیت کا سونا لے کر فرار ہونے کی واردات منیپال پولیس تھانہ کے حدود میں دو دن قبل پیش آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق راجیوی پربھو (67) دوپہر قریب سوا تین بجے بس سے اترنے کے بعد اپنے گھر جانے کے دوران ایک بائیک پر سوار دو افراد گلے سے ہارجھپٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ خاتون نے یہاں بتایا کہ بائیک سوار تیزی سے آئے اور گلے سے ہار جھپٹ کر فرار ہوگئے۔ ہار کی قیمت چالیس ہزار روپئے بتائی جارہی ہے۔ دوسرا واقعہ وشنوداس بھٹ (63) کے ساتھ پیش آیا۔ مذکورہ شحص ٹائیگر سرکل کے قریب راستہ پار کررہا تھا کہ بائیک پر سوار دو افراد اس کے قریب آکر رکے اور خود کو ٹرافک پولیس بتاتے ہوئے اس بات کی نصیحت کرنے لگے کہ عوام کے چہل پہل والی جگہوں پر اس طرح قیمتی زیورات پہن کر گھومنے سے زیورات کے چوری ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔ اس نصیحت کے اثر کی وجہ سے معمر شخص نے ایک رومال سامنے کھڑے نوجوان کے ہاتھ تھماتے ہوئے گلے میں موجود چین اور انگوٹھیاں اتاردیں۔ سامنے والے نوجوان نے زیورات رکھنے کے بعد رومال بند کردی اور معمر شخص کے ہاتھ تھمادی۔ بائیک کے چلے جانے کے بعد جب وشنوداس کو کچھ پیسے اور موبائیل کی ضرورت پڑی تو جیب میں ہاتھ ڈالنے کے بعد رومال دیکھی جس کے بعد اس کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔ رومال بند کرنے کے دوران نوجوان نے چالاکی کرتے ہوئے چین اور دو انگوٹھیاں چرالی تھیں اور بڑی چالاکی سے معمر شخص کو دھوکہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ چوری شدہ سونے کی مالیت ایک لاکھ دس ہزار روپئے بتائی جارہی ہے۔ پولیس تھانہ میں درج شدہ شکایت کے مطابق بائک پر پلیٹ نمبر درج تھا جو MH-07 سے شروع ہوتاہے۔
Share this post
