بھٹکل : یکم فروری ۲۰۱۹ (فکروخبرنیوز) یہاں سرپن کٹہ کے قریب قومی شاہرہ ۶۶ پر آج صبح اس وقت افراتفری پھیل گئی جب گیس سے بھرا تیز رفتار تینکر ٹیمپو سے ٹکرانے کے بعد پلٹ گیا ، البتہ فائر بریگیڈ کی جانب سے گیس کا اخراج نہ ہونے کی تصدیق کے بعدعوام نے راحت کی سانس لی ، اس حادثہ میں ٹیمپو ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا ہے جبکہ ٹینکر ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئی ہیں،زخمی ٹیمپو ڈرائیور کی شناختنرسمہا مادیو نائیک (۳۹) کی حٰثیت سے کر لی گئی ہے ،جبکہ ٹینکر ڈرائیور کی شناخت تمل ارسن بتائی گئی ہے
تفصیلات کے مطابق منگلور سے دھاروار جارہی ٹینکر سرپن کٹہ کے قریب موڑ لیتے ہوئے بے قابو ہوگئی اور بھٹکل سے گورٹے جا رہی ٹیمپو سے ٹکرانے کے بعد پلٹ گئی ، ٹکر کی وجہ سے ٹیمپو سیدھے ایک دکان میں جا گھسی ،البتہ دکان اور ٹیمپو میں گاہک اور مسافروں کے عدم موجودگی سے ایک بڑا حادثہ ٹال دیا ،تاہم ٹیمپوڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے منی پال ریفر کیا ،رپورٹ کے مطابق ٹیمپو ڈرائیور کے پیرشدید زخمی ہو گئے ہیں، ٹینکر کے الٹنے سے عوام میں خوف دیکھا گیا حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی فائر بریگیڈ اہلکاروں نے موقع پر پہونچ کر اپنی ضروری کارروائی کی اور احتیاطی طور پر فائر بریگیڈ کا عملہ وہیں موجود رہا
Share this post
