رسوئی گیس سلنڈر پھٹنے سے14سالہ لڑکی ہلاک

تفصیلات کے مطابق شوانندا جو کہ اسی اپارٹمنٹ میں واچ مین ہے ، صبح قریب ساڑے چار بجے اپنے گھرکے کمرے سے گیس کی بو محسوس کیا، جب کہ گھر کے تمام افراد نیند کے آغوش میں تھے،گھر پہنچ کر جیسے ہی لائٹ کا بٹن دبایا اچانک گیس سیلنڈر پھٹ کر دھماکہ ہوا۔ قریب ہی سورہے تین افراد آگ کی زد میں آگئے اور بھارتی موقع واردات پر ہی دم توڑ گئی۔ دراصل رات بھر گیس رس رہا تھا اورلائٹ آن کرنے کی وجہ سے تھوڑی سی گرمی کی تپش پر سلنڈر پھٹ پڑا ہے۔ اطلاع پاکر فائر بریگیڈ عملہ فوری آگ پر قابو پالیا اور راحت رسانی کا عملہ زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔ شوانندا کا تعلق بلاری سے ہے اور مذکورہ اپارٹمنٹ میں حوالدار ہونے کی وجہ سے اہلِ خاندان کے ساتھ یہاں مالک کے دئے گئے کمرے میں رہائش پذیر تھا۔ پولس چھان بین کررہی ہے۔

Share this post

Loading...