بنٹوال 09 دسمبر 2023: بنٹوال تعلقہ کے پڈو گاؤں کے کبیلا کے ایک گھر میں گیس کا اخراج ہونے کی وجہ سے گھر کو لگنے کا حادثہ پیش آیا ہے۔
یہ حادثہ امیش پجاری کے کرائے کے مکان میں پیش آیا، کرایہ دار ہوناپا گوڈا گیس کے اخراج سے بے خبر گیس کا چولہا جلانے کے لیے کچن میں گیا تھا جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی جس سے گھر میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔
فائر ٹینڈر کے عملے اور مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پانے میں مدد کی۔
کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی البتہ آگ کی زد میں آنے سے گھر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
Share this post
