گیس کی بڑھتی قیمتوں اور دیگر اہم امور پر ویلفیر پارٹی آف انڈیا کا احتجاج (مزید ساحلی خبریں)

باغ میں آگ بجھانے کی کوشش میں کسان کی زندہ جل کر موت

ہاسن : 11؍مارچ(فکروخبر نیوز)باغ میں لگی آگ کو بجھاتے ہوئے ایک کسان کی اسی آگمیں جھلس کر موت واقع ہونے کا واقعہ گنجی گیرے نامی گاؤں میں پیش آیا ہے ،مہلوک کی شناخت پتاسوامی گوڈا (55) کی حیثیت سے کی گئی ہے،بتایاجا رہا ہے کہ اپنے ساگوان کے باغ میں آتش زدگی کی خبر سن کر پتو سوامی اپنے باغ پہونچ کر آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن اسی آگ میں جھلس کر پتو سوامی کی موت واقع ہوگئی ،باغ میں ہوئی آتشزدکی کے پیچھے کی وجوہات کا ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل پایا ہے ، الور پولس نے موقع پر پہونچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری ہسپتال بھیج دیا ہے ،اس معاملہ کی پولس تھانہ میں رپورٹ درج کی گئی ہے 

ڈکیتی کے الزام میں پانچ افراد پولس حراست میں

منگلور:011؍مارچ (فکروخبر نیوز) سٹی کرائم برانچ پولس اور اور منگلور مشرقی پولس کی مشترکہ کاروائی کے دوران گزشتہ ہفتہ انجام دی گئی ڈکیتی کے الزام میں پانچ افراد کوحراست میں لئے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے ،گرفتار شدہ افراد کی شناخت توصیف عرف منا (25) محمد عبدالفیحان (19) عبد الصفوان(22) محمد عارف(31)کی حیثیت سے کی گئی ہے ،بتایا جا رہا ہے کہ یہ واردات 4مارچ کو پیش آئی تھی ،بتایا جا رہا ہے کہ Lancy Cyril Lobo نامی شخص اس رات اپنی بائیک میں پٹرول بھروانے کے بعد وہیں قریب ہی ایک جگہ اپنی گاڑی پارک کی ، کچھ ہی وقفہ بعد ایک Altoکار پر سوار پانچ افراد اس کے پاس پہونچ کر اس پر حملہ کر دیا ،اور اس کے پاس سے موبائیل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے ،جس کی رپورٹ منگلور مشرقی پولس تھانہ میں درج کرائی گئی تھی ،مصدقہ اطلاعات کی بناء پر پولس نے دیرلاکٹے کے قریب نٹیکل نامی مقام سے ان کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ،جس کے بعد مزید تفتیش کے لئے انہیں منگلور مشرقی پولس تھانہ لے جا یا گیا ،پولس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدہ افراد کے خلاف کئی سارے معاملات درج ہیں ،توصیف کے خلاف اقدام کا معاملہ درج ہے جبکہ فیحان پر بھی اسی طرح کا ایک معاملہ درج کیا گیا ہے صفوان پر گانجہ اسمگلنگ کا معاملہ درج ہے جبکہ عارف کے خلاف بائیک چوری کا معاملہ درج کیا گیا ہے

Share this post

Loading...