بیلگاوی 29 جنوری 2024: (فکروخبرنیوز) ایک پی جی سلنڈر میں دھماکہ سے دوافراد ہلاک ہوگیے ہیں۔ ۔ یہ واقعہ شہر کے باسوناگلی علاقے میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں پیش آیا۔ مہلوکین کا تعلق اڈپی سے بتایا جارہا ہے جن کی شناحت کاماکشی بھٹ(80) اور ہیمنتھ بھٹ(27) کے طور پر کرلی گئی ہے۔
اپارٹمنٹ میں مزید تین افراد تھے جن کو بھی شدید چوٹیں آئیں ہیں اور ان میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے اور وہ نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
کھڈے بازار پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے۔ پولیس ابھی تک یہ معلوم نہیں کر سکی کہ حادثہ کیسے ہوا۔
Share this post
