گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے گھر کو پہنچا شدید نقصان

انکولہ 30؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) تعلقہ کے الگیری میں دو سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے گھر کو شدید نقصان پہنچنے کا حادثہ آدھی رات کو پیش آیا ہے۔اس حادثہ میں کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ پورا گھر جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔ سلنڈر پھٹنے کی کوئی وجوہات ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔ فی الحال اس پورے معاملہ کی تحقیقات کیے جانے کی خبریں ہیں ۔ حادثہ کے وقت گھر کے مکینوں کی موجودگی کی خبر کی بھی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ حادثہ کی وجہ سے گھر کا پورا فرنیچر اور لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔

Share this post

Loading...