سبسڈی گیس سلینڈروں کی تعداد 9سے بڑھا کر 12کر دی گئی

اس دوران کابینہ نے سبسڈی گیس سلینڈروں کی تعداد 9کے بجائے 12کرنے کو ہری جھنڈی دکھائی جس کا پرچہ گزشتہ ۲ ہفتوں سے لگاتار ہو رہا تھا۔اطلاعات کے مطابق ملک میں پہلے سبسڈی گیس سلینڈروں کی کوئی حد مقرر نہیں تھی تاہم چند برس قبل گیس تقسیم کاری میں شفافیت لانے کے لیے مرکزی سرکار نے 6گیس سلینڈر سبسڈی پر دینے کا اعلان کیا تاہم اپوزیشن اور دوسری جماعتوں نے اس بار سخت رخ اختیار کیا جب کہ خود سرکار کے اندر بھی سبسڈی گیس سلینڈروں کی تعداد بڑھانے کی مانگ کی گئی چنانچہ بعد میں یہ تعداد 9کر دی گئی ۔ چند ماہ قبل مختلف حلقوں نے یہ تعداد 9سے بڑھا کر 12کرنے کا مطالبہ کیا یہاں تک کہ کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے وزیر اعظم کو موجودگی میں یہ زور دار مطالبہ کیا کہ صارفین کو 9کے بجائے 12سلینڈر فراہم کئے جائیں چنانچہ آج آخر کار مرکزی کابینہ نے گیس سلینڈروں کی تعداد بڑھانے کو ہری جھنڈی دکھائی جس پر صارفین نے اطمینان کا اظہار کیا۔ 

جموں میں فوجی کا قتل، چار افراد گرفتار 

جموں۔30جنوری(فکروخبر/ذرائع )جموں میں ایک فوجی جوان کو قتل کرنے کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق 23اور 24جنوری کی درمیابی رات کو پولیس کے مطابق ایک فوجی جوان راکی رینہ کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔ اس دوران پولیس نے قتل کے معاملے میں تحقیقات شروع کر دی اور شک کی بنا پر ایک شخص وکاس کو گرفتار کر لیا جس نے دوران تفتیش اس بات کا اعتراف کر لیا کہ اس نے دیگر تین ساتھیوں سے مل کر فوجی نوجوان راکی کا قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق وہ ہتھیار بھی برآمد کیا گیا جو راکی کو قتل کرنے میں استعمال کیا گیا ۔ 

Share this post

Loading...