جس میں کئی عوام کی ایک تعداد کے ساتھ ساتھ اور ذمہ دران نے بالخصوص مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے نائب صدر جناب عنا یت اللہ شاہ بندری اور پنچا یت کے صدر نے شر کت کی ،مہما ن خصوصی کے طور پر شرکت کر نے والے جناب عنا یت اللہ شاہ بندری نے آپسی اتحاد پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ نو جوان اگر متحد ہوں تو وہ بہت سارے وہ کام کر سکتے ہیں جس کو کو ئی فرد یا کو ئی ادارہ تنہا نہیں کر سکتا ،اور اس پلیٹ فارم کے ذریعہ وہ لو گوں کی بہت ساری خد مت بھی کر سکتے ہیں ، جب کہ ان کے علا وہ دیگر مہمانان نے بھی سلطا نی یو تھ گروپ کے قیام پر ذمہ داران کو مبا رکباد دیتے ہو ئے اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔
Share this post
