گوا میں آزادانہ داخلہ کے لئے اجازت فراہم کرنے کا مطالبہ: طلبا نے سڑک جام کرکے کیا احتجاج

  کاروار، 30 اگست 2020 [فک / نیوز ذرائع] مرکزی حکومت کی جانب سے جملہ ریاستوں کے نام ایک ریاست سے دوسری ریاست جانے کے لئے نئے گائیڈ لائن پر عمل درآمد کرنے کے احکامات جاری کردئے گئےتھے لیکن ریاست گوا نے اپنی ریاست میں داخلہ کے لئے الگ گائیڈ لائن جاری کرنے کی وجہ سے ریاست میں داخلہ کے لئے بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ اسی بات کو لے کر کاروار ماجالی میں طلبا اور دیگر نے گاڑیوں کو روک احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ گوا کی ریاست آزادانہ طورآمدورفت کے لئے کھول دی جائے۔  انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر مطالبہ پورا نہ کیا گیا تو وہ 5 ستمبر کو ایک اور سخت احتجاج کریں گے۔انہوں نے کہا کوویڈ ٹیسٹ کی آڑ میں مسافروں سے 2 ہزارروپے  وصول کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ ۔گوا کانکن کے ڈپٹی کلکٹر راجیش پربھو، جو مظاہرین کی طرف سے ایک میمورنڈم موصول ہوئے، نے بتایا، انہوں نے انڈین کونسل برائے میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے رہنما اصولوں کے مطابق سرحد پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ 

Share this post

Loading...