گانجہ اسمگلنگ کے الزام میں تین افراد کو پولس نے لیا حراست میں ، دس کلو گانجہ ضبط

ان کے پاس سے دس کلو گانجہ بھی ضبط کرلیا ،پولس کا کہنا ہے کہ چتور سے کم قیمت میں گانجہ خرید کر اس کی چھوٹی چھوٹی پیکٹ بناکردگنی قیمت میں شہر میں فروخت کیا کرتے تھے،ان کے خریدار وں میں اسکول کے طلباء کے شامل ہونے کی خبریں ہیں ،پولس کو ملی خفیہ جانکاری کی بناء پر پولس نے چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے انہیں ایک لاڈج سے گرفتار کر لیا ،تحقیقات کے بعد گانجہ خریدنے والوں کی فہرست بھی پولس کے ہاتھ لگی ہے ، ان کے خلاف بھی سخت کاروائی کئے جانے کی پولس نے یقین دہانی کی ہے ،منگلور شمالی پولس تھانہ میں ان کے خلاف معاملہ درج کر لیا ہے ۔

Share this post

Loading...