آٹھ طلباء گانجہ سمیت گرفتار

منگلورو 13؍ جنوری 2019(فکروخبر نیوز) سی سی بی پولیس کی جانب سے کی گئی کارروائی میں گانجہ سپلائی کے الزام میں کیرلا سے تعلق رکھنے والے طلباء کو گرفتار کرلیے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ گرفتار شدہ افراد کی شناخت اکشئی پرساد ، جعفر ، نمل، امتھ شری واٹسن ، اشون ، محمد امیر ، آکاش ایس نےئر، اور اکشئی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ مذکورہ ملزمین کا تعلق ریاستِ کیرلا کے مختلف علاقوں سے بتایا جارہا ہے۔ ان طلباء میں سے دو طلباء انجینئرنگ کے ہیں اور دیگر مختلف کالجوں میں زیر تعلیم ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ پولیس کو موصولہ مصدقہ اطلاعات پر اس نے کارروائی کی تھی ۔ پولیس نے موبائل فون ، بائکس اور کچھ نقدی بھی ضبط کرلی ہے ۔

Share this post

Loading...