بیرونِ ملک گانجہ اسمگل کرنے والے ملزم کو پھنسانے والا شخص گرفتار

پولس کا کہنا ہے کہ ملزم صوفی نامی شخص نے محمد بشیر کو ویزا اور سفر کا تمام انتظام اپنے خرچہ کے ذریعہ کرتے ہوئے قطر روانہ کیا ،ااور اس کے ہاتھ میں اچار کے نام کا ایک سوٹ کیس دیا جو کہ گانجہ سے بھرا ہوا تھا ،اس نے اس کی اس کرتوت سے بے خبر جب وہ دوحہ ائیر پورٹ پہونچا تو تلاشی کے دوران گانجہ برآمد ہونے پر اسے اسمگلنگ معاملہ میں گرفتار کر لیا گیا جو کہ ابھی تک اس معاملہ میں قطر جیل میں بند ہے ،گھر والوں کو جب اس واقعہ کی خبر ملی تو انہوں نے کمبلے پولس تھانہ میں اصل ملزم کے خلاف معاملہ درج کر لیا ،پولس نے 11اکتوبر کی شام ملزم کو حراست میں لے لیا ہے ،جس کے ساتھ ہی قطر میں قید کی سزا کاٹ رہے بے گناہ کے چھوٹنے کی امیدیں لگائی جارہی ہیں۔

Share this post

Loading...