سگریٹ کے اندر گانجہ چھپاکر استعمال کر نے والے دو پولسی حراست میں


منجیشور۔17/مارچ۔2018( فکرو خبر نیوز) سگریٹ کے اندر گانجہ چھپا کر استعمال کر رہے دو لو گوں کو منجیشور پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ،ملزمان کی شنا خت اپلّا شانتی گوری کے رہنے والے عبد الرحمن (37) اور کیکمبا کے رہنے والے محمد عارف (26) کے طور پر کر لی گئی ہے ،جن کے پاس سے پولیس نے مزیدکئی گرام گانجہ کے پاکٹس اور سگریٹ ضبط کئے ہیں ،مو صولہ اطلاعات کے مطابق یہ دونوں ہسگنڈی ریلوے گیٹ کے قریب سگریٹ پی رہے تھے اس دوران پولیس نے شک کی بنا پر ان کے قریب جاکر تحقیقات کی تو پتہ چلاکہ وہ سگیریٹ میں گانجہ ڈالکر استعمال کر رہے تھے ،پولیس نے گانجہ سمیت ملزم کو گرفتارکر تے ہو ئے منجیشور پولیس تھا نہ میں معاملہ درج کر لیا ہے ۔
 

Share this post

Loading...