جس کی بنا پر اس کی بیوی اور اس کا بچہ اس حملہ سے پوری طرح محفوظ رہے ،مگرتیرت ناتھ کا بایاں ہاتھ جل گیا ،جس کا گہرا نشان اس کے ہاتھ پر مو جود ہے ،لو گو ں کا کہنا ہے کہ تیرتھ ناتھ پو رے علاقہ میں اپنی سماجی خدمات کی بنیاد پر مشہور ہے ،اور وہ ایک اچھا سماجی کارکن ہے ،اس کے ساتھ ساتھ وہ ہمیشہ سے مافیا گروپ اور گانجہ گروپ کا مخالف رہا ہے ،جس کی وجہ سے لو گوں میں یہ شک ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس حملہ میں گانجہ گروپ کا رول رہاہو ،اور ہو سکتا ہے کہ یہ حملہ انہی کی طرف سے ہو اہو،تیرتھ ناتھ یو ٹی قادر کا خاص دوست ہے ،یو ٹی قادر نے تیر ناتھ کے بارے میں اس خبر کو سنا تو اس نے ہسپتال پہنچ کرتیر ناتھ سے ملاقات کی اور اس کو دلاسہ دیا ،واضح رہے کہ یو ٹی قادر نے پو لیس سے مطالبہ بھی کیا کہ وہ ان بد معاشوں کے خلاف فوری کا روائی کرے،الال پو لیس اسٹیشن میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے ۔
اتر پر دیش کے ایک نوجون نے کی خود کشی
بنٹوال ۔29؍ اگست۔( فکرو خبر نیوز )تھمبے نامی گاوں کے رامل کٹے علاقہ میں اتر پر دیش کے ایک نوجوان کی جانب سے پھانسی لے کر خود کشی کر نے کی واردات منظر عام پر آئی ہے ،مہلو ک کی شنا خت اتر پر دیش کے ساکن محمد شانو(18)کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،بتا یا جاتا ہے کہ شانو کو رامل کٹے آئے ہو ئے 15دن گذر گئے تھے ،اور وہ تھمبے میں گرام پنچا یت آفس کے قریب میں واقع ایک سلون میں کام کر رہا تھا ،لو گوں کا کہنا یہ ہیکہ شا نو جمعہ کے دن صبح دکان پر آیا تھا ،لیکن شام تک دکان کے بند پائے جانے کی وجہ سے لو گوں کو تشویش ہو ئی ،جس کی بنا پر مقامی لو گوں نے دکان کے شٹر کو کھو لا تو کیا دیکھتے ہیں کہ شانو کی لاش سلون کے اندر مو جود چھت سے لٹکی ہو ئی پائی گئی ، شانو کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بنٹوال ہسپتال منتقل کی گئی ،پھر وہاں سے اس کے آبائی وطن منتقل کی گئی ،تھمبے گرام پنچایت کے سابق صدر محمد ویلور نے اس کی لاش کو ہوائی جہاز کے ذریعہ اس کے گھر والوں تک پہنچا نے کا پورا انتظام کیا ۔
Share this post
