گنگولی میں یکم اکتوبر کو منعقدہ احتجاج میں پیغمبرِاسلام کے خلاف نعرے بازی کے الزام میں تین افراد گرفتار

کنداپور4 اکتوبر2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) چوپائے ذبیحہ کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اس کی شدید مخالفت کرتے ہوئے ہندو تنظیموں کی جانب سے گنگولی میں احتجاج کیا گیا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ احتجاج کے دوران اسلام مخالفت نعرے بازی کی گئی تھی اور محمد کے خلاف بھی نازیبا الفاظ استعمال کے گئے ۔ اس الزام میں پولیس نے تین افراد کو گرفتار کیا۔ اس کے علاوہ آٹھ افراد کو کوویڈ اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

نوین ، امبریش اور پرویش کو یکم اکتوبر کو احتجاج میں پیغمبراسلام کے خلاف نعرے لگانے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

ماجد، افطار اور تبیش کو بغیر اجازت کے 28 ستمبر کو ہجوم کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

اس سلسلے میں تین الگ الگ مقدمات گنگولی پولیس اسٹیشن میں درج ہیں۔

 کہا جارہا ہے کہ دس سال پرانی چوپائے کے ذبیحہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہندو تنظیموں کی جانب سے اس پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ایک احتجاج منعقد کیا گیا جس میں اسلام مخالف نعرے لگائے گئے تھے۔ احتجاجیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے نعرے بازی کرکے پرامن ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کی جس کے بعد سوشیل میڈیا پر مختلف طرح کا رد عمل کا اظہار کیا جارہا تھا۔ مقامی لوگوں نے احتجاج میں نعرہ بازی کے خلاف اپنے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ فی الحال گنگولی میں حالات پرامن ہیں۔

ڈائجی ورلڈ کے ان پٹ کے ساتھ

Share this post

Loading...