گنگولی میں ساحل پر لنگر انداز آٹھ کشتیوں میں لگی آگ ، کروڑوں کا نقصان

کنداپور 13 نومبر2023 :(فکروخبرنیوز) گنگولی کے مینگنیز روڈ پر آج ساحل پر لنگر انداز کشتیوں میں آگ لگنے کا بڑا حادثہ پیش آیا۔ آگ لگنے کی وجہ سے آٹھ کشتیاں جل کر خاکستر ہوگئی۔ جس کی وجہ سے کروڑوں کا نقصان ہوا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ ساحل پر لنگر انداز کشتیوں میں سے ایک کشتی پر آگ لگ گئی ، دیکھتے ہی دیکھتے ہی آگ دوسری کشتیوں میں پھیل گئی اور شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔

کندا پور سے فائر سروس کے عملے نے پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ، بیندور فائر سروس کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔ گنگولی کوسٹ گارڈ فورس اور پولیس نے بھی ریسکیو آپریشن میں تعاون کیا۔

Share this post

Loading...