گنگولی میں ماہی گیر کشتی ڈوب گئی ، پانچ افراد محفوظ

gangoli, bhatkal, malpe


کنداپور 2 اپریل 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع)  گنگولی سے تقریباً 20 سمندری میل کے فاصلے پر گہرے سمندر میں مچھلی پکڑنے والی کشتی اونچی لہروں کی وجہ سے ڈوبنے کے بعد پانچ ماہی گیروں کو بحفاظت ساحل پہنچایا گیا۔ یہ کشتی ملپے فشنگ پورٹ سے ماہی گیری کے لیے نکلی تھی۔

ناگپا راما، سچن الاس کڈتھلیکر، دیپک نارائن کھاروی، سبھاش گنگیشوارا اور سورج کمار بھگت خوش قسمت ماہی گیر تھے جنہیں قریبی کشتی کی مدد سے ساحل تک پہنچایا گیا ۔

کشتی کٹپاڈی کے محمد حنیف کی ملکیت تھی۔ یہ ملپے فشنگ پورٹ سے 29 مارچ کی سہ پہر 3 بجے کے قریب مچھلی شکار کے لیے نکلی تھی۔ 30 مارچ کی آدھی رات کو گنگولی کے قریب گہرے سمندر میں تیز لہروں کی زد میں آنے سے وہ ڈوب گئی۔  

Share this post

Loading...